🔔
Get notifications? Important updates

اُداسی کا بسیرا

Some sorrows are such that they do not end with time, but make their home inside a person. Even in a world full of happiness, sometimes the heart remains like a dry well, a closed book, and a lonely evening. This poem is the story of those silent sorrows that are not understood by words, but only by feelings.

By Salman Kashmiri (Rajpoot) November 24, 2026 2 min read 2 reads 0 comments

اداسی کا بسیرا

از: سلمان کشمیری راجپوت

 

کبھی کبھار ہمارے رنگ پھیکے پڑ جاتے ہیں

رنگین دنیا پہ گزرتی ہوئی خزاں کی طرح

کبھی کبھار شامیں بوجھل ہو جاتی ہیں

 

ان شاموں کے پیچھے جنہیں گزر جانا چاہیے تھا

ان غموں کی اوٹ میں جنہیں شاید تھم جانا چاہیے تھا

ہم گھر جاتے ہیں خوشیوں سے محروم

ایک لاوارث بچے کی طرح

 

ہم بیزار ہو جاتے ہیں خود سے

دنیا کے کونے میں پڑے ایک اکیلے شخص کی طرح

کچھ دل ہمارے یوں بیٹھ جاتے ہیں

لوہے پر لگے زنگ کی طرح

 

کچھ خوشیاں ہمیں چھو کر گزر جاتی ہیں

صحرا پر ہوتی ہوئی بارش کی طرح

 

اذیت ناک ہے

ہاں اذیت ناک ہے اپنی سسکیوں کو اپنے ہی اندر گھونٹ لینا

 

تم نے دیکھا ہے وہ کنواں جو کبھی سیراب تھا

لیکن اچانک ایک دن وہ خشک ہو جاتا ہے

ہاں ویسے ہی

بالکل ویسے ہی سیراب تھے ہم بھی

لیکن پھر اداسیوں کا بسیرا ہو جاتا ہے ہم میں

اور ویسے ہی ہو جاتے ہیں ہم

ایک خشک کنویں کی طرح

 

پھر طلب ہی نہیں رہتی کسی کی

کہ بس ہم خود میں سمٹ جاتے ہیں

 

بالکل ویسے

جسے کبھی کھولا ہی نہیں جاتا کتاب کے اس ورق کی طرح

Share this article
Salman Kashmiri (Rajpoot)

0 Comments

Join the conversation. Please log in or create an account to comment.
No comments yet. Be the first to share a thought.

© Protected