مجھے اس بات کا ڈر نہیں
کہ میں نہ رہوں گا
مجھے اس بات کا ڈر ہے
کہ میرے نہ ہونے کے بعد بھی
یہ جہاں رکے گا نہیں
فقط میرے بغیر چلتا رہے گا۔
میں جن گھروں میں رہتا تھا
وہ میرے بغیر بھی ویسے ہی رہیں گے
کچھ لمحے سناٹا ہوگا، لوگ روئیں گے
مگر پھر سب ویسے ہی ہنسیں گے
فقط میری جگہ خالی رہے گی، مگر جہاں چلتا رہے گا۔
میرے گاؤں میں چاند ویسا ہی نکلے گا
تارے ویسے ہی چمکیں گے
بہاریں ویسے ہی آئیں گی
خزائیں ویسے ہی جائیں گی
فقط مجھے دیکھنے والی آنکھیں نہ ہوں گی، مگر جہاں چلتا رہے گا۔
ہر شخص ہنسے گا، ہر شخص جیے گا
ہر ہونٹوں پر نیا نام آ جائے گا
ہر دعاؤں میں نیا ذکر آ جائے گا
فقط میری یاد کہیں پیچھے رہ جائے گی، مگر جہاں چلتا رہے گا۔
میں یہ سوچتا تھا کہ
میرے جانے سے سب رک جائے گا
مگر یہ میری غلط فہمی تھی
سچ تو یہ ہے کہ
میرے جانے کے بعد بھی
یہ جہاں چلتا رہے گا
یہ جہاں چلتا رہے گا۔


0 Comments